قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں آج علی الصبح فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمانڈر عبیداللہ، ایمل، شاہد اور ضیاءالرحمان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
قلعہ عبداللہ میں فائرنگ، کمانڈر عبیداللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ عبدالل
