کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد محترم غلام قادر بگٹی اور دنیا بھر کے تمام والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں میر سرفراز بگٹی باپ محبت، قربانی، رہنمائی اور استقامت کا عظیم استعارہ ہے جو اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے ہر قربانی دیتا ہے ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی بہترین تربیت پر استوار ہوتی ہے۔ والدین کی بے لوث محبت، انتھک محنت اور ان گنت قربانیاں ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ والد صاحب کی دعائیں اور رہنمائی میری زندگی میں ہمیشہ طاقت، حوصلے اور کامیابی کا ذریعہ رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام والدین کو صحت، خوشی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور مرحوم والدین کی مغفرت فرمائے
فادرز ڈے ` محترم غلام قادر بگٹی اور دنیا بھر کے تمام والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں : میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
