کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلا رنگ و نسل ترقی و خوشحالی کیلئے صوبے کے تمام علاقوں میں کام کررہی ہے،بلوچستان حکومت بلا تفریق نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل ان یے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کر ترجیح دیتی ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر میر شوکت خان بنگلزئی، میر حفیظ اللہ جتک،حاجی محمد عالم زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری، آغا عبدالرحیم احمد زئی اور میر عمران بہرانی،سیاسی و قبائلی رہنماء میر عبدالرحمن لہڑی،شوکت لہڑی،وڈیرہ محمد عالم جتک اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاجی صلاح الدین زہری، میر عبداللہ زہری،حاجی محمد عالم زہری، ابوہریر ہ جتک اوردیگر بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں ضلع نصیر آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سیاسی و قبائلی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ضلع قلات کے وفد نے محکمہ بلدیات کے زیر انتظام ضلع قلات میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا جبکہ وفد نے قلات میں جاری ترقی کے سفر کو بڑھانے کی درخواست کی اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہاکہ قلات بھی مجھے زہری اور انجیرہ کی طرح عزیز ہے اور تاریخی شہر ہونے کی وجہ ہمارا فوکس بھی قلات پر ہے انھوں کہاکہ قلات کے ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس موقع پر حاجی صلاح الدین زہری، میر عبداللہ زہری اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہاکہ جعفرآباد کی ترقی کیلئے بلوچستان حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوجائیں۔
صوبائی حکومت بلا رنگ و نسل ترقی و خوشحالی کیلئے صوبے کے تمام علاقوں میں کام کررہی ہے، نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

