گلگت (ڈیلی گرین گوادر) گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو نے جیالوں کو جیت کر مبارکباد پیش کی ہے۔ گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں سے اب تک 19 کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔پیپلز پارٹی کی اس کامیابی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے جیالوں کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہوئی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جی بی الیکشن میں پی پی واحد بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور اہم کوشش کریں گے کہ گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، میں اس پر عوام کا شکر گزار ہوں۔
گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہوئی ہے : بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
