کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز زہری بلبل میں پیش انے والے افسوسناک واقعہ میں سردار نصیر احمد موسیانی کے صاحبزادہ میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے میں بہت دکھی ہوں اس مشکل وقت میں سردار نصیر احمد موسیانی اور ان کے خاندان کے دکھ اورغم میں برابر شریک ہوں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں اس دلخراش واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ اور چادر چار دیواری کی پامالی کی بھی شدید مذمت کی انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک عمل قرار دیتے ہوئے گہرے تشویش کا اظہار کیا نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار نصیر احمد موسیانی ایک بڑے قبیلہ کا سربراہ ہے اور ان کا شمار بلوچستان کے ممتاز سیاسی اور سماجی قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش انا ہے جس میں ان کے صاحبزادہ میر خلیل الرحمن کی شہادت ہوئی ہو بہت ہی سنگین واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا پیش انا زہری میں قیام امن کے لیے مزید مسائل پیدا کریں گے اور علاقہ کے عوام میں بے چینی اضطراب مزید بڑھے گی متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام تک لایا جائے اور سردار نصیر احمد موسیانی اور ان کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین واقعات سے امن دشمنوں کو مزید تقویت ملے گی جو کہ علاقہ کے امن کے لیے نیک شگون نہیں ہے
سردار نصیر احمد موسیانی ایک بڑے قبائلی رہنما ء ہیں ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثنا اللہ خان زہری
