قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر منیر احمددرانی سے ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی باجوئی ڈبلیو ایچ او کے تحصیل پولیو آفیسر عمیر بلوچ نے ملاقات۔کی ڈسٹرکٹ پولیوافسران نے گزشتہ پولیو مہم میں ٹیموں کی مجموعی کارکردگی درپیش مسائل اور دیگر اہم امور سے متعلق انتظامی افسر سے تبادلہ خیال کیاڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیو افسر رسک زون میں پولیو کے خاتمے کے لیئے مثبت کردارادا کریں گے اور پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات اور ڈبلیو ایچ اوکی پالیسی کو مل کر کامیاب کرینگے۔
قلات ، ڈپٹی کمشنر سے ڈبلیو ایچ او کے پولیو افسران کی ملاقات، پولیو مہم کے امور زیر غور

ٹیگز:
قلات
