لاہور (ڈیلی گرین گوادر) باغبان پورہ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ باغبان پورہ میں جائیداد کے تنازع پر تکرار کے بعد عید کے تیسرے روز چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی عمران اشرف کو قتل کیا۔واقعے کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ وہ داروغہ والا میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول عمران اشرف رحمان بازار میں ہئیر ڈریسر کی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران چھوٹا بھائی ملزم عرفان نے دکان میں گھس کر بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

ٹیگز:
فائرنگ
