ریاض چ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستانی حج مشن کی شاندار کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر تسلیم کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کو ’لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘ سے نواز دیا۔ یہ اعزاز حج انتظامات، عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔مکہ مکرمہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے عبدالوہاب سومرو کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے حج مشنوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تقریب میں پاکستان حج مشن کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جبکہ عبدالوہاب سومرو امسال بھی نمایاں حج مشن سربراہان میں شامل رہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان حج مشن مسلسل دوسری مرتبہ ’’لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو پاکستانی حج انتظامات پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان حج مشن مسلسل دوسری مرتبہ ’’لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے میں کامیاب

ٹیگز:
حج مشن
