کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 9مبینہ دہشتگرد ہلاک، چار سی ٹی ڈی اہلکار شہید چھ زخمی ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی پر کاروائی کا آغاز کیا جس کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکے اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے۔سی ٹی ڈی کی جوابی کاروائی کے دوران 9مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جناز ہ ادا کرنے کے بعد مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائیگی۔ دوسری جانب میڈیا معاون برائے وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی ادارے اور حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اپنے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 9مبینہ دہشتگرد ہلاک، چار سی ٹی ڈی اہلکار شہید چھ زخمی

ٹیگز:
سی ٹی ڈی
