کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل اسکول کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار4نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سہیل احمد ولد محمد ارشد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے مقتول برائیٹ کڈز اسکول کا ڈائریکٹر بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ٹیگز:
کوئٹہ
