کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بی ڈی اے چیئرمین کی تقرری کو قانونی اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے تمام متنازع نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیئے،بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید خان کی تقرری اور سروس توسیع کو غیر قانونی قرار دے دیاعدالت نے 06 فروری 2025 اور یکم مارچ 2025 کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دے دیاعدالت نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید خان کو 24 گھنٹوں میں عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیابلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جاوید خان کی بطور ڈائریکٹر دوبارہ ملازمت اور چیئرمین بی ڈی اے تعیناتی سروس رولز اور قانون کے خلاف تھی عدالت نے حکومت بلوچستان کو قانون کے مطابق نئی تقرریاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بی ڈی اے چیئرمین کی تقرری کو قانونی اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے تمام متنازع نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیئے

ٹیگز:
بی ڈی اے
