کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور صوبائی آفس سیکریٹری ندا سنگر نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیپ میں عوام کی بڑی تعداد میں مسلسل شمولیت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پشتون عوام آج بھی قومی شعور، جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور اپنے ملی تشخص کے تحفظ کے لیے پشتونخوا نیپ کو ہی اپنی حقیقی نمائندہ سیاسی قوت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اصولی، نظریاتی، جمہوری اور عوام دوست سیاست کو فروغ دیا ہے اور ہر قسم کے مشکل حالات، سیاسی جبر، ناانصافیوں، ریاستی دباؤ اور عوام دشمن پالیسیوں کے باوجود کبھی بھی اپنے عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تختانی بائی پاس اول، لوڑ کلی میں حاجی راز محمد عرف جانان ماما اچکزئی حمیدزئی اور دیگر ساتھیوں کی قیادت میں 198 افراد کی پشتونخوا نیپ میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجتماع میں حاجی راز محمد عرف جانان ماما اچکزئی کی قیادت میں 20 افراد، رحمت اللہ اچکزئی حمیدزئی کی قیادت میں 10 ، یار محمد ملیزئی کی قیادت میں 15 ، حاجی رمضان آکا ملیزئی کی قیادت میں 13 ، حاجی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں 20 ، بسم اللہ خان اچکزئی کی قیادت میں 10 ، عبدالکریم خان سلیمان خیل کی قیادت میں 9 ، ڈاکٹر محمد الکوزئی کی قیادت میں 16 ، احمد اللہ سلیمان خیل کی قیادت میں 12 ، شاہ ولی خان الکوزئی کی قیادت میں 5 ، محمد اشرف ملیزئی کی قیادت میں 13 ، محیب اللہ نورزئی کی قیادت میں 4 ، شمس الرحمٰن کی قیادت میں 8 ، عبدالرحمٰن کی قیادت میں 8 افرادمحمد حنیف علیزئی کی قیادت میں 10 ، محمد رسول ادرکزئی کی قیادت میں 9 ، اسد گل آغا کی قیادت میں 7 ، سیف اللہ خان کی قیادت میں 4 جبکہ روندئی خان کی قیادت میں 6 عوامی و سیاسی شخصیات نے پشتونخوا نیپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اجتماع سے ضلعی معاون سیکریٹری امین اللہ کاکڑ، حاجی راز محمد عرف جانان ماما اچکزئی ، تیمور شاہ لالا، حاجی رازق درانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے قومی سیاست میں شرافت، اصول پسندی، سیاسی شعور، جمہوری روایات اور عوامی خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل، باشعور طبقہ، طلبہ، مزدور، کسان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر علاقے میں پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق حاجی راز محمد عرف جانان ماما اچکزئی سیکریٹری، عبدالکریم بڑیچ سینئر معاون سیکریٹری جبکہ یار محمد، سلیم وردگ، حاجی رمضان آکا، شاہ ولی اور رحمت اللہ معاونین منتخب ہوگئے۔ نو منتخب ایگزیکٹو سے پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا۔ صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتونخوا نیپ ملی شہید عثمان خان کاکڑ، عبدالرحیم خان مندوخیل اور دیگر قومی اکابرین کی سیاسی، نظریاتی اور جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے پشتون وطن کے عوام کے سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور قومی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پشتون وطن بدامنی، بے روزگاری، غربت، پسماندگی، وسائل پر قبضے، سیاسی محرومیوں، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے، جبکہ حکمران قوتیں عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ باشعور عوام قومی اور جمہوری سیاست کو مزید مضبوط کریں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے منظم جدوجہد کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا نیپ ہی وہ سیاسی قوت ہے جو عوام کے حقیقی مسائل، قومی حقوق، وسائل پر اختیار، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی خودمختاری کی مسلسل اور اصولی جدوجہد کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام ایک ایسی قیادت کی تلاش میں ہیں جو ذاتی مفادات، اقتدار کی سیاست اور وقتی مفاہمتوں سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل، قومی محرومیوں اور پشتون عوام کے اجتماعی حقوق کی حقیقی ترجمانی کرسکے، اور پشتونخوا نیپ اسی نظریے، جدوجہد اور قومی فکر کی علمبردار جماعت ہے۔
پشتون عوام عوامی حقوق اور اپنے ملی تشخص کے تحفظ کے لیے پشتونخوا نیپ کو ہی اپنی حقیقی نمائندہ سیاسی قوت سمجھتے ہیں : نصراللہ خان زیرے

ٹیگز:
نصراللہ خان زیرے
