کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں مسلح افراد کا کسٹمز کی چیک پوسٹ پر حملہ،گاڑی نذر آتش کردی۔ پولیس حکام کے مطابق پنجگور میں این 85قومی شاہراہ پر کسٹمز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر کے عملے کو یرغمال بنالیا اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکور ٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔مزید کاروائی جاری ہے۔
پنجگور میں مسلح افراد کا کسٹمز کی چیک پوسٹ پر حملہ،گاڑی نذر آتش کردی

ٹیگز:
پنجگور
