کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آج جمعہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کو دورہ کوئٹہ کے دوران اعلیٰ سطح اجلاس میں امن و امان، ترقیاتی امور پر بریفننگ دی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین پیپلز ائیر ایمبولینس سروس، پیپلز 1122ایمرجنسی ایمبولینس سروع، ٹراما سینٹر کوئٹہ، 164بی ایچ یوز کی فعالی کے بعد انہیں ٹیلی مڈیسن کے ذریعے ٹریژری کیئر ہسپتالوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

ٹیگز:
بلاول بھٹو
