ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد کا راکٹوں سے حملہ مشینری کو جزوی نقصانات تعمیراتی کام بند کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ کی تعمیراتی کیمپ پر گزشتہ شب نہ معلوم مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچر داغے گئے جس سے مشینری کو جذوی نقصان پہنچا جبکہ اس سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد تعمیراتی کام بند کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد کا راکٹوں سے حملہ

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
