کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی ومری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری ان دنوں اپنے حلقہ کوہلو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز کھلی کچہری منعقد کی اور عوام کے مسائل سنے ہیں جبکہ کئی اہم نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کئے ہیں کھلی کچہری میں تحصیل کوہلو کے علاوہ،تحصیل کاہان،میوند،نیلی،تکڑو،گرسنی سمیت دور دراز علاقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سائلین نے پانی،بجلی،تعلیم،صحت،سڑکوں کی بحالی سمیت دیگر بنیادی مسائل بیان کئے ہیں جن کو رکن صوبائی اسمبلی نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے نواب جنگیز خان مری نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل بلخصوص دوردراز علاقوں کے مسائل حل ہونے سے ترقی اور خوشحالی آئے گا ہماری اولین ترجیح ہے کہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر ان کی دہلیز پر حل ہوں،حلقے کے عوام کی مکمل نمائندگی اور خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئی فنڈز کی فراہمی،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری و اسکیمات کی بروقت تکمیل، نئے روزگار کے مواقع کیلئے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں،۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت پر مبنی ہے اس لئے ذاتی مفادات کے بجائے ہمیشہ مری قوم اور حلقے کے عوام کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھا ہے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری نے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیمات،بجلی،تعلیم،صحت، تعلیمی قابلیت کے بنیاد پر روزگار کی فراہمی،سڑکوں کے بروقت تکمیل ومعیار کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔کوہلو کے قبائلی عمائدین اور شہریوں نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل جلد ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہوگا۔
عوام کے مسائل جلد ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہوگا : نواب جنگیز خان مری

ٹیگز:
نواب جنگیز خان مری
