اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ فشریز کی جانب سے پکڑے گئے وائرنیٹ لانچ کی ضبط کی گئی مچھلیاں چار لاکھ دس ہزار روپے میں نیلام کردیاگزشتہ روز اے ڈی فشریز بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں حراست لیے گئے ال شہزاد BFD 15069 نامی وائرنیٹ لانچ سے ضبط کی گئی ساری مچھلیاں /گند چار لاکھ دس ہزار روپے میں نیلام کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہیگیری کرتے ہوئے مقامی ماہیگیروں پہ پتھرا کرنے کے دوران موقع پر پہنچ کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں فشریز کی گشتی ٹیم کی جانب سے حراست میں لیے گئے ال شہزاد BFD 15069 نامی وائرنیٹ لانچ کی ضبط کی گئی ساری مچھلیاں /گند مقامی بیوپاریوں کی موجودگی میں باقاعدہ نیلام کر دی گئی ہیں۔ نیلامی میں سیٹھ معید، سیٹھ عدنان، سیٹھ صغیر، سیٹھ سلیم اور سیٹھ اللہ بخش نامی مقامی بیوپاریوں نے حصہ لیا۔ مقامی بیوپاریوں کی موجودگی میں ضبط کی گئی مچھلیوں کی سرکاری بولی ایک لاکھ تیس ہزار روپے سے شروع کی گئی۔ نیلامی میں سیٹھ معید نامی مقامی بیوپاری نے تمام بولی کنندگان کو مات دیتے ہوئے چار لاکھ دس ہزار روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر مچھلیاں خرید لی ہیں۔
اور ماڑہ، محکمہ فشریز کی جانب سے پکڑے گئے وائرنیٹ لانچ کی ضبط کی گئی مچھلیاں چار لاکھ دس ہزار روپے میں نیلام

ٹیگز:
اور ماڑہ
