پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے جائیں پروم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے ایک دوسرے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق اختر ولد محمد انور کو جائیں کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جان بحق ہوگیا جبکہ اورنگ زیب ولد عبدالمالک نامی شخص بھی نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیاگیا پولیس نے دونوں واقعات پر کارروائی شروع کردیا ہے
پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
