بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر میں ڈاکو راج قائم مزاحمت پر سادات قبیلے کا نوجوان قتل موٹر سائیکل ڈاکو لے اڑے تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں ڈکیتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دن دھاڑے نامعلوم چوروں نے پولیس تھانہ ڈھاڈر کے قریب فائرنگ کرکے نوجوان طارق شاہ ولد سائیں عطر شاہ دوپاسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موٹر سائیکل لے اڑے واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے انصاف کے حصول کے لیے قومی شاہراہ این اے 65 کو رفتار ہوٹل کے مقام پر بلاک کرکے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقتول کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے پولیس کی جانب سے فوری گرفتاری نہ ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا اور ایس پی کچھی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے آتش اور قاتلوں کی فوری گرفتاری انصاف کی فراہمی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے مطالبات کیے احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مسافر شدید اذیت میں مبتلا رہے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی کچھی حافظ معازالرحمان نے خود موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقائی عمائدین چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی، سید نصیر شاہ دوپاسی سید سلطان شاہ دوپاسی، میر محمد بخش شاہوانی سمیت دیگر نے ورثاء و مظاہرین سے تفصیلی مذاکرات کیے۔ ایس پی کچھی حافظ معازالرحمان نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو تین دن کے اندر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے انھوں نے کہا کہ واقعے کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ جلد پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایس پی کچھی و علاقائی عمائدین کی یقین دہانی کے بعد ورثاء اور مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا، جس کے بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور آمدورفت بحال ہو گئی۔
ڈھاڈر میں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ورثاء کا قومی شاہراہ بلاک کر کے شدید احتجاج

ٹیگز:
ڈھاڈر
