قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل ثناء اللہ ثناء کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری قلات اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلزئی میں BSDI کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے جاری ترقیاتی اسکیمات کے کام کی رفتار اور تعمیرات میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ایلیمنٹری کالج میں ٹھیکدار میر ابرار ملازئی نے جاری کاموں کے حوالے تفصیلی بریفننگ دی کالج ہذا میں تعمیر مرمت کے کام رنگ روغن اور دیگر کاموں کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نثار احمد نورزئی کا گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری قلات اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلزئی میں BSDI کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ

ٹیگز:
قلات
