ڈیرہ غازی خان(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو کھوسہ ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال سے ملک ایک مدبر، دور اندیش اور سینئر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ بلوچ اقوام اور پاکستان کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ساتھ ان کے دیرینہ احترام پر مبنی تعلقات تھے اور ان کی وفات پر وہ گہرے رنج و غم کا شکار ہیں اور اس دکھ کو اپنا ذاتی صدمہ سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مرحوم کی قومی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ، رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نور اللہ اور دیگر شخصیات بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھیں۔
سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال سے ملک ایک مدبر، دور اندیش اور سینئر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
