کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے پورے صوبہ بلوچستان اور ملک بھر میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ غریب روزی روٹی کی تلاش میں نکلنے والے سبزی فروشوں کا قتل کھلی دہشتگردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ اسلام کی تعلیمات کے بھی سراسر منافی ہیں، کیونکہ اسلام امن، رواداری اور انسانی جان کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔یہ کارروائیاں اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کارستانی ہیں جو ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کو ہوا دے کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ حکومتِ ہزارہ اقوام سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، اور ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء و عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں حکومت تمام زخمیوں ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرے ٓخر میں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کی نئی لہر کا آغاز انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان

ٹیگز:
نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان
