کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بزرگ و سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک زیرک اور معاملہ فہم رہنماء تھے جن کی رہنمائی اور تجربہ ملک و قوم کے لیے قیمتی اثاثہ تھا انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین-
سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
