کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے سے متعلق غلط پیغام رسائی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ اتوار کو محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے سے متعلق غلط پیغام رسائی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انکوائیری کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی پولیس (ٹیلی) جبکہ کمیٹی میں ڈائریکٹر آپریشنز لیویز فورس اور ایڈیشنل سیکریٹری سوئم محکمہ داخلہ میں شامل ہیں۔ کمیٹی مختلف کنٹرول رومز سے ڈیم کے ٹوٹنے کے غلط پیغام نشر کرنے کی وجوہات،حقائق کے منافی معلومات کی فراہمی کے ذمہ دارکی نشاندہی اور ذمہ داروں کا تعین کر کے کمیٹی سات دن کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریگی۔واضح رہے کہ ڈیم ٹوٹنے کے غلط پیغام سے علاقے کے عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پیدا کرنے کا سبب بنا تھا۔
حکومت بلوچستان نے ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے سے متعلق غلط پیغام رسائی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی

ٹیگز:
ولی تنگی ڈیم
