کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے سینئر سیاستدان سابق گورنر پنجاب اور چیف سردار تمندار کھوسہ اقوام سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ کی وفات کی خبر نہایت رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئی۔ مرحوم نہ صرف ایک مدبر اور باوقار سیاستدان تھے بلکہ قبائلی روایات ملنساری اور شرافت کے اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان بھی تھے بیان میں مزید کہا کہ سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ نے ملکی سیاست میں جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ کا معتبر حصہ رہیں گی ان کی سیاسی بصیرت عوامی وابستگی اور قومی سطح پر کردار ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے اور انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ نے ملکی سیاست میں جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ کا معتبر حصہ رہیں گی،میرسراسرارزہری

ٹیگز:
میرسراسرارزہری
