کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی، بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں، بے تحاشا قرضوں اور عوام دشمن فیصلوں نے ملک کو شدید معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ پیٹرول، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات پر بھاری ٹیکس عائد کر کے تمام بوجھ غریب عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور ہر سطح پر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ملک بھر میں جاری مہنگائی، بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

