کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری،مشیر بلدیات نوابزادہ میرحمزہ خان زہری نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جھکرانی کے والد سابق رکن قومی اسمبلی میر احمد نواز خان جھکرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے میر اعجاز جھکرانی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر احمد نواز جھکرانی نے پارٹی کے لیے گراں قدر اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر اعجاز جھکرانی کی پارٹی کے لیے بے لوث خدمات دراصل ان کے والد کی بہترین تربیت کا مظہر ہیں انہوں نے کہا کہ میر احمد نواز جھکرانی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا سابق رکن قومی اسمبلی میراعجاز جھکرانی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
