ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دوران درس و تدریس پرائمری اسکول ٹیچر کو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا طلباء اساتذہ اور اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود گورنمنٹ پرائمری اسکول گوٹھ محمد بخش پیچوہا میں نا معلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ٹیچر محمد بچل بھٹی کو اس وقت اغوا کیا جب وہ درس وتدریس میں مصروف تھے طلباء کے مطابق ملزمان نے اس کو سکول سے گاڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے واقعے کے بعد طلبا اساتذہ اور اہل علاقے میں خوف وحراس کی فضاء پھیل گئی جبکہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی آڈیٹر اصف عظیم عمرانی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دن دھاڑے معزز استباد کا اغوا لحمہ فکریہ ہے مغوی ٹیجر کو فوری طورپر بازیاب کیا جائے اور واقعے میں ملوث اغواء کاروں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔
نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دوران درس و تدریس پرائمری اسکول ٹیچر کو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا

ٹیگز:
نصیرآباد
