واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے حوالے سے سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو امریکی اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ’’بیوقوف ‘‘ہیں۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ کا مقصد صرف ایک ہے، اور وہ یہ کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ یہی بنیادی وجہ ہے جس کی بنیاد پر یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اور اس کی مخالفت کرنے والے صورتحال کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو ’’تباہ‘‘ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کرنا نہیں چاہتے، لیکن اس کے باوجود ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ایران کے پل، بجلی گھر اور دیگر اہم تنصیبات کو ختم کر دیا جائے گا، اور اس سے بھی زیادہ سخت اقدامات زیر غور ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق شہری انفراسٹرکچر پر حملے کو جنگی جرم تصور کیا جاتا ہے۔
جو امریکی اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ’’بیوقوف ‘‘ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈ ٹرمپ
