کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے مستونگ میں دھماکہ اور دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت قیمتی افرادکے زخمی ہونے پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کی دہشت گردان واقعات سیکورٹی فورسز،سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے حکومت دہشت گردانہ واقعات میں ملوث کرداروں کوبے نقاب وگرفتارکرکے قرارواقعی سزادیں۔بلوچستان میں بدامنی کے واقعات حکمرانوں سیکورٹی فورسزاوراداروں کی ناکامی نااہلی ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت سیکورٹی فورسزوحکومت کی ذمہ داری ہے۔قومی خزانے سے ماہانہ کروڑوں سیکورٹی کے نام پر خرچ ہورہاہے مگر عوام پریشان اور غیر محفوظ ہیں انہوں نے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
بلوچستان میں بدامنی کے واقعات حکمرانوں سیکورٹی فورسزاوراداروں کی ناکامی نااہلی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
