کوئٹہ(ڈیلی گرین گواادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو اور سینیٹر طاہر بزنجو کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے مرحوم کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے معاون وزیر اعلیٰ برائے سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں بزنجو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کا نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو اور سینیٹر طاہر بزنجو کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ٹیگز:
شاہد رند
