کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو اور سینیٹر طاہر بزنجو کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے انتقال کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
میر سرفراز بگٹی کا نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو اور سینیٹر طاہر بزنجو کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
