کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ایڈووکیٹ محی الدین ساسولی کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ میں ایڈووکیٹ ساسولی کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والا جلسہ ایک سنگِ میل ہوگا جو نہ صرف ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گا بلکہ نئی نسل کو اصولی سیاست اور جمہوری جدوجہد کے راستے پر گامزن کرنے کا ذریعہ بھی بنے گاانہوں نے نیشنل پارٹی کے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم ایڈووکیٹ ساسولی کی سوچ، جدوجہد اور اصولوں کو زندہ رکھیں گے اور نیشنل پارٹی کی پرامن، جمہوری اور قومی سیاست کو مزید مستحکم کریں گے انہوں نے کہا کہ محی الدین ساسولی ایک اصول پرست، باشعور اور سچے انسان رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کے فروغ اور وطن کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔وطن دوستی اور قومی شعور ان کو وراثت میں ملا تھا لیکن انہوں نے اس ورثے کو محض نعرہ نہ بنایا بلکہ عملی سیاست اور نظریاتی وابستگی کے ذریعے اسے نئی نسل تک منتقل کیا انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ ساسولی نے ہر مشکل وقت میں نیشنل پارٹی کا بھرپور ساتھ دیاان کی بے وقت جدائی نہ صرف پارٹی بلکہ بلوچستان کی قومی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے وہ ایک ممتاز قانون دان اور سیاسی کارکن تھے جو ہمیشہ دلیل، قانون اور جمہوری اصولوں کی بات کرتے تھے ان کی سیاست کا مرکز و محور عوامی مسائل کا سنجیدہ حل اور نوجوانوں کی سیاسی تربیت تھی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تاریخ اصولوں، جمہوری جدوجہد اور بلوچستان کے عوامی حقوق کے لیے پرامن سیاسی تحریک سے عبارت ہییہ وہ جماعت ہے جس نے کبھی جذباتی نعروں یا وقتی مقبولیت کے لیے سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ عوام کو حقیقت پسندانہ سوچ، جمہوری عمل اور سیاسی شعور کی طرف راغب کیا۔ نیشنل پارٹی نے ساحل و وسائل کے دفاع کو ایک سنجیدہ پالیسی اور عملی حکمت عملی کے تحت اٹھایا نہ کہ جذباتی نعروں کے ذریعے کیونکہ ان نعروں نے وقتی طور پر جوش تو دیالیکن طویل المدتی نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ آج جب بلوچستان میں مایوسی، سیاسی جمود اور نوجوانوں کی سیاست سے دوری کا ماحول ہے ایسے میں ایڈووکیٹ محی الدین ساسولی جیسے رہنماں کی یاد اور ان کی فکر کو زندہ رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے
محی الدین ساسولی ایک اصول پرست، باشعور اور سچے انسان رہنما تھے، رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح
