گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 24 ملین ڈالر مالیت کی چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بتائے ہوئے 441کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں لے لی۔ پاکستان کوسٹ گاررڈز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی سی پیک شہر گوادر کے علاقے پانوان جیونی میں کوسٹ گارڈ کی کاروائی سے 441 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلیا گیا،یہ کاروائی گوادر کے علاقے پانوان میں کیا گیا جو تحصیل جیونی میں واقع ہے پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی۔ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی، جس کا مجموعی وزن 441 کلوگرام بتایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔بیان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 24.31 ملین ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور دیگر اقسام کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔
گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 24 ملین ڈالر مالیت کی چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ٹیگز:
گوادر
