گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر،تیل بردار مسافر بسوں کی سخت چیکنگ،پسنی بدوک چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کی روانی گھنٹوں معطل رہی، سینکڑوں مسافر اذیت میں مبتلا،روزے کی حالت میں مسافروں کی آزمائش، چیک پوسٹوں پر رویے پر بھی سوالات،مسافر بسوں کی لمبی قطاریں،ضلعی انتظامیہ مسافر بسوں کو تیل برداری سے روکیں یا مسافروں کے سفری مشکلات میں آسانی ہیدا کریں،مسافروں اور شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ماہِ صیام کے دوران تیل بردار ٹمسافر بسوں کی چیک پوسٹوں پر گھنٹوں بھر چیکنگ اور روکے رکھنے پر مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پسنی بدوک چیک پوسٹ پر گزشتہ روز مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث سینکڑوں مسافر گھنٹوں تک سڑک پر پھنس کر رہ گئے۔ شدید گرمی اور روزے کی حالت میں انتظار کی طویل گھڑیاں گزارنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق چیک پوسٹ پر تیل بردار گاڈیوں اور مسافر بسوں کی سخت چیکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی جس سے درجنوں بسیں ایک طویل قطار کی شکل اختیار کر گئیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں تک گاڑیاں آگے نہ بڑھ سکیں اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح رہنمائی فراہم کی گئی اور اس صورتحال میں خواتین، بزرگ افراد اور بچے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار رہے۔متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ک روزے کی حالت میں گھنٹوں تک بسوں میں بیٹھے رہنا انتہائی اذیت ناک ہے اور اس دوران بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہوتیں۔ مسافروں نے اس عمل کو اپنی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر بسوں کو ایا تیل برداری سے روکیں یا بلا وجہ روکنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور چیک پوسٹوں پر ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سکیورٹی چیکنگ ضروری ہے تو اسے منظم انداز میں کیا جائے تاکہ مسافروں کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے۔شہری حلقوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرے کہ مسافر بسوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے اور انہیں غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ کیا جائے خصوصاً ماہِ رمضان میں جب مسافر پہلے ہی روزے کی حالت میں سفر کر رہے ہوتے ہیں۔
گوادر،تیل بردار مسافر بسوں کی سخت چیکنگ،پسنی بدوک چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کی روانی گھنٹوں معطل رہی

ٹیگز:
گوادر
