ضلع جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)ضلع جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس کی کاروائی دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جھل مگسی پولیس تھانہ میر پور کی حدود گاوں گدھا گھارہ کے مقام پر ملزمان نے مبنیہ طورپر سیاہکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے مسماتہ (ل) زوجہ برکت علی پندرانی کو قتل کردیا اور ملزمان دوسرے گاوں گوٹھ اوڈھانہ جاکر یارمحمد ولد میر بیک کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر گنداواہ ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے واقعے مین ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے الہ قتل برامد کر لیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقاٹ شروع کردی گئی ہے
ضلع جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ٹیگز:
جھل مگسی
