سوراب (اسپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل کی جانب سے رمضان المبارک اینڈ 23 مارچ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کرکٹ میچز میں اج پہلا میچ کھیلا گیا جس میں شہدائے پولیس اور ڈی سی الیون مدمقابل تھے ڈی سی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ڈی سی الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جس میں شبیر احمد کے 81 رنز شامل تھے شہدائے پولیس کے اٹیک بالر عرفان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھیلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں شہدائے پولیس الیون نے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹارگٹ اسانی سے 16.4 اوورز میں پورا کرلیا جس میں اوپنر پریز احمد اور احمد جان کی شاندار بیٹنگ شامل ہے پریز 38 گیندوں پر 72 رنز اور احمد جان کے 57 رنز شامل ہیں اس طرح آج کا افتتاحی میچ شہدائے پولیس کے نام رہا۔
سوراب ٗ شہدائے پولیس کرکٹ افتتاحی میچ ` ڈی سی الیون کو شہدائے پولیس الیون نے ہرا کر میچ جیت لیا

ٹیگز:
شہدائے پولیس کرکٹ
