گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ایران اسرائیل کے مابین جنگ کی صورتحال، ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ اعلامیہ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری غیر ضروری طور پر ایران کی جانب سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر سرحدی اور ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انتظامیہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ جیونی، کنٹانی بندرگاہ اور گوادر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر ایران کی سمندری حدود میں شکار کیلئے جانے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔ضلعی انتظامیہ گوادر کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور شہری افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ کسی بھی معلومات کیلئے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔
ایران اسرائیل کے مابین جنگ کی صورتحال، ضلعی انتظامیہ گوادر کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ٹیگز:
ایران
