بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیس ذرائع کے مطابق بیسیمہ کے علاقے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کے ذریعے قتل کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین سوراب کے رہائشی تھے۔پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیشی ٹیمیں سرگرم ہیں اور معاملے کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
بسیمہ، 4 افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے قتل ہونے کا شبہ

ٹیگز:
بسیمہ
