اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) افغانستان کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے کشیدگی کے پیشِ نظر قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیرمتقی نے قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کیاوزارت خارجہ قطر کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے طریقوں، خطے میں امن اور استحکام کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان سے کشیدگی، افغانستان کے مولوی امیرمتقی کا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹیگز:
پاکستان
