یونگجو (ڈیلی گرین گوادر) جنوبی کوریا میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔فوری طور پر پائلٹ کے ذخمی ہونے یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
جنوبی کوریا میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ` پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب

ٹیگز:
جنوبی کوریا
