کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مادری زبانوں کے عالمی دن 21فروری کو پارٹی کے زیر اہتمام ملک وبیرون ملک، پشتونخواوطن کے تمام اضلاع میں اجتماعات، سیمینار، تقاریب کا انعقادکیا جائیگا اور مرکزی تقریب پریس کلب کوئٹہ میں دوپہر 2بجے منعقد ہوگی۔ جس میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین، پشتو ڈیپارٹمنٹ، پشتو اکیڈمی، کے اساتذہ، پروفیسرز، ادیب، شعراء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قوموں کے دیگر حقوق سے انکار کی طرح قومی زبانوں، قومی ثقافتوں تہذیب وتمدن کی ترقی اورفروغ سے انکار کی پالیسیوں نے ملک کو سنگین دشواریوں سے دوچار کیا ہے۔ جبکہ قوموں کی زبانیوں اور تاریخ ہزاروں سال پرمحیط ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی زبانوں کے ماہرین اور خصوصاً پشتون دانشور، پی ایچ ڈیز، ادیبوں،شاعروں نے اپنے مادری زبانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا۔ بیان میں پشتوزبان کو گوگل کا حصہ بنانے والے پشتون ماہرین کے مشکور ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پشتو کو گوگل کا حصہ بناکر ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیا ہے جس سے کرورڑوں تراجم کی صورت میں مستفید ہورہے ہیں۔ بیان کے آخر میں تمام وطن دوست جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کرکے اپنے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن پر آج سمینار ہوگا

ٹیگز:
پشتونخواملی
