کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی چھین لی گئی۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خاران کے اسکواڈ کی ایک گاڑی ایندھن بھروانے جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی اور اسکواڈ کے انچارج کو تحویل میں لے لیا تاہم بعدازاں اسکواڈ انچارج کو چھوڑ دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد گاڑ ی کے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔مزید کاروائی جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی چھین لی گئی

ٹیگز:
خاران
