کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں چیف منسٹر رمضان پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیکج کی تمام سرگرمیوں کا جامع احاطہ کیا جائے۔ اس میں تقسیم کے انتظامات، مستحقین کی سہولت، اور مجموعی مینجمنٹ سمیت ہر پہلو کی منظم فوٹو اور ویڈیو ریکارڈنگ شامل ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان غوریزئی نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بروقت پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کو ارسال کی جائیں تاکہ انہیں سرکاری رپورٹنگ، دستاویزی ریکارڈ اور عوامی و سرکاری نشر و اشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ تمام ڈی سیز کو تاکید کی گئی ہے کہ تقسیم کے عمل کی شفافیت اور مستحقین تک پیکج کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی رمضان پیکج کی تقسیم پر ہر ضلع میں مکمل فوٹو و ویڈیو کوریج یقینی بنایاجائے ٗ ڈی جی جہانزیب خان

ٹیگز:
جہانزیب خان
