کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردارکمال خان بنگلزئی اور بی این پی عوامی کے میر اسرار اللہ زہری نے سوموار کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کرکے بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان لکپاس دھرنا کے حوالے سے ڈیڈ لاک پر گفت وشنید کرکے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیئے مختلف تجاویز پر غورو خوض کی،سردار کمال خان بنگلزئی اور میر اسراراللہ زہری نے وزیراعلی بلوچستان پر زور دیا کہ مسئلے کو باہمی مذاکرات کے زریعے حل کیا جائے اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اس گھمبیر صورتحال کا حل نکالا جاہیگا۔
سردار کمال خان بنگلزئی اور میر اسرار زہری کاوزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،بی این پی اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک پر گفت و شنید

ٹیگز:
بی این پی
