دکی(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل سیشن جج دکی کی عدالت نے قتل کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے والد کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج دکی کی عدالت میں سیشن کیس نمبر 11/2025 (یف آئی آر نمبر 15/2025، تھانہ لیویز صدر دکی)کی سماعت ہوئی، جو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی مکمل سماعت، گواہوں کے بیانات اور پیش کردہ ثبوت و شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم محمد اکبر ولد فضل محمد، سکنہ خالا شار، ضلع دکی کو دفعہ 302(b) کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے درج ذیل سزا سنائی: عمر قید(بطور تعزیر) ملزم کو عمر بھر قید کی سزا سنائی گئی۔ خون بہا / معاوضہ: ملزم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 2,00,000 روپے (دو لاکھ روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں سزا: مقررہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ کی سادہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد جرم ثابت کرنے کے لیے کافی اور قابلِ اعتماد ہیں۔
دکی میں باپ کے قتل کا مقدمہ بیٹے کو عدالت نے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے معاوضے کی سزا سنا دی

ٹیگز:
دکی
