قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت رمضان پیکج سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آبادعبدالوہاب نیچاری چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میرشعیب جان زہری ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین آغاعرفان کریم کے نمائندے ظہور مگسی پی ایس ایم سی چیرمین قاری غلام مصطفی نیچاری ایم سی کونسلر افتخار مغل ایم سی کونسلر عبدالسلام عالیزئی چیرمین یونین کونسل اسکلکو غلام مصطفی شاہوانی چیرمین یونین کونسل نیمرغ عبدالخالق ساسولی چیرمین یونین کونسل سور خالق آبادعبدالغفار کونسلر سور خالق آبادعبدالفتاح وائس چیرمین زارازئی خالق آبادفیض الرحمن اور دیگر کونسلران نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع قلات کے مستحق غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم منصفانہ ہوگی تاکہ مستحقین تک راشن پہنچ سکے تمام یونین کونسلز کے چیرمین اور کونسلران اپنے اپنے وارڈز میں غریب اور نادرار گھرانوں کی فہرست جلداز جلد تیار کریں تاکہ بروقت انہیں راشن کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے راشن کی تقسیم میں سیاسی یا کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
راشن کی تقسیم میں سیاسی یا کسی بھی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر منیراحمد درانی

ٹیگز:
منیراحمد درانی
