اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے اور قومی اتفاق رائے سے اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچا اور تمام اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں، مگر صوبے اب یہ اختیارات نچلی سطح پر ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دی کہ وزیراعظم کے “میثاقِ استحکامِ پاکستان” کے وژن کے تحت مل بیٹھ کر بات کریں، کیونکہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہی تمام صوبے مضبوط ہوں گے۔بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب تک بحران کا درست ادراک نہیں ہوگا مسئلہ حل نہیں ہوگا، دہشت گردی اور لاپتہ افراد کا معاملہ ایک ساتھ شروع ہوا اور ایک ساتھ ہی ختم ہوگا۔
18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے ` رانا ثنااللہ

ٹیگز:
رانا ثنااللہ
