کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے عوامی فلاح و بہبود کی مناسبت سے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی ترقیاتی اداروں کا بھی کلیدی کردار ہے اور دونوں عوام کی خدمت کی خاطر معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے باہمی روابط بڑھا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مسلم ہینڈز کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مسلم ہینڈز کے ریجنل ہیڈ ملک نعیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عطاء اللہ درانی اور جمیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی بہت قلیل مگر بکھری ہوئی ہے جن کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہوں تما م انٹرنیشنل اداروں اور این جی اوز پر زور دیا کہ صوبے کے دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی میں ہماری مدد اور رہنمائی کریں۔ آپ اپنی ترقیاتی سرگرمیوں اور امدادی کارروائیوں کو دیہی علاقوں تک وسعت دیں تاکہ وہ بھی ترقیاتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
عوامی فلاح و بہبود کی مناسبت سے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی ترقیاتی اداروں کا بھی کلیدی کردار ہے ٗ جعفرخان مندوخیل

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
