لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب کنڈیارو سے پھندہ لگی دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے کارروائی کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ لڑکی اور 18 سالہ نوجوان شامل ہیں، جبکہ دونوں متوفیان کا تعلق سندھ کے علاقے میرپورخاص سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کے تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اوتھل خالدین، ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو، ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور دیگر پولیس افسران محمد ہاشم شاہوک، عبدالرحمن رونجھو اور محمد علی شیخ بھی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
لسبیلہ کے علاقے کنڈیارو سے پھندہ لگی دو نعشیں برآمد، پولیس

ٹیگز:
دو نعشیں
